اگر تربوز پر یہ نشان نظر آئے تو اس کا مطلب ۔۔ مہنگا تربوز ضائع ہونے سے بچائیں، تربوز بغیر کاٹے ہی پتہ لگائیں کہ یہ میٹھا ہے یا پھیکا، بس یہ آزمودہ طریقہ آج ہی آزمائیں

ہماری ویب  |  Mar 24, 2023

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی تربوز بھی بازاروں کی رونق بڑھانے آگئے ہیں۔ لیکن تربوز خریدتے وقت کس چیز کا خیال کرنا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو تربوز سے متعلق اہم معلومات فراہم کریں گے۔

تمام پھلوں میں ایک پھل تربوز جو کہ عام دستیاب پھل ہے جو پیاس کی شدت کو ختم کردیتا ہے۔ ملیکن تروبز اندر سے کیسا نکلے یہ جاننے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟کیونکہ یہ سائز میں کافی بڑے ہوتے ہیں اور اگر پھل فروش کاٹ کر نہ دکھائے تو جاننا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا تربوز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں۔

کسی تربوز کے پکے ہوئے اور کھانے کے قابل ہونے کی سب سے بڑی نشانی اس پر موجود ایک نشان یا دھبہ ہوتا ہے۔ ہر اچھے تربوز میں ایک زرد پیلے رنگ کا دھبہ چھال پر موجود ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پکا ہوا اور میٹھا ہے تاہم اگر یہ نشان زردی مائل سبز یا سفید ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تربوز کھانے کے لیے ابھی پکا نہیں، زیادہ وزنی اچھے تربوز کی ایک اور نشانی اس کا وزن ہوتی ہے۔

اگر آپ تربوز کو اٹھائیں اور وہ بہت وزنی محسوس ہو یعنی دیکھنے کے مقابلے میں زیادہ بھاری محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست پھل کو چن لیا ہے. تربوز جتنا وزنی ہوگا اتنا ہی زیادہ اچھا ہونے کا امکان ہے۔

تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل نہ خریدیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس تربوز کا انتخاب کرلیں۔ اگر ایک تربوز ان تینوں ٹیسٹوں میں کامیاب ہو جائے تو وہ یقیناً ذائقہ دوبالا کر دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More