شہباز شریف، محسن نقوی آئین شکن ہیں، آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، پرویز الٰہی

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی  نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول منسوخ کرکے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا ہے۔

انتخابات کا شیڈول تبدیل کرکے سپریم کورٹ کی توہین کی گئی ہے۔ شہباز شریف اور محسن نقوی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکش کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے، الیکشن روکنا نہیں۔الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، حکومت اور الیکشن کمیشن کوغیر آئینی فیصلے پر سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔

پرویز الہٰی نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بدنیتی سامنے آئی، تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام برداشت کریں گے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More