صدر آئینی دائرے میں رہیں، عارف علوی عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز  |  Mar 24, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آئینی دائرے میں رہیں، عارف علوی عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں۔

انہوں نے صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے، عمران خان سے دہشت گردی کا جواب لیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا سیاسی مخالفین پر 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ سیاسی مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ؟

رانا ثنا اللہ نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دریافت کیا صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ پولیس کے سرپھاڑے، پیٹرول بم، گولیاں اور غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟

وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو مشورہ دیا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کو واپس کرے، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More