پاکستان کو عبرتناک شکست دینے پر طالبان کا بیان سامنے آ گیا، افغان ٹیم کو کیا خاص بات کہی؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

افغانستان نے بری طرح پاکستان کو ہرا دیا۔آج سے پہلے کبھی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان پاکستان سے جیتا نہ تھا، اب یہ وقت افغان قوم کیلئے خوشی لمحہ ہے۔ اس جیت پر طالبان کا بھی بیان سامنے آ گیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو اس ٹی 20 سیریز کیلئے متحدہ عب امارات بھیجا گیا تھا جنہوں نے پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دی تھی پر افغانستان جیسی ٹیم کے سامنے یہ ریت کی دیوار سمجھے گئے۔ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 131 رنز کا ہدف دیا۔

جسے افغان ٹیم نے 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ یوں 2 ٹی 20 میچ ہارنے پر 3 میچز کی یہ سیریز افغانستان جیت چکا ہے تاہم آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔

اس بہترین کارکر دگی پر طالبان حکومت کے اہم رہنما سہیل شاہین نے اپنی ٹیم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More