دوسرا ٹی 20: پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست، افغانستان نے سیریز اپنے نام کرلی

اردو نیوز  |  Mar 27, 2023

 افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 19.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 30 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان غنی سات رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بعد ازاں رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ رحمن اللہ 44 اور ابراہیم زردان 38 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ شاداب خان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پہلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔  پاکستان کی پہلی وکٹ صفر کے سکور پر گری جب صائم ایوب آؤٹ ہوئے۔

جب پاکستان کی دوسری وکٹ گری تو اس وقت بھی پاکستان کا سکور صفر تھا۔  پاکستان کو دوسرا نقصان عبدااللہ شفیق کی صورت میں آٹھانا پڑا۔ 

صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

 20 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب محمد حارث پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ 60 کے مجموعی سکور پر گری جب  طیب طاہر 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں وکٹ 63 پر گری جب اعظم خان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چار گیندیں کھیلیں۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی دو، کریم جنت، نوین الحق اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اتوار کی شام شارجہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا۔

پاکستان کے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو فضل حق فاروقی نے آؤٹ کیا۔ محمد حارث 15 اور طیب طاہر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

شاداب الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے آلراؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، شاداب خان، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More