احسان اللہ کی خطرناک گیند نے افغان باؤلر کا جبڑا توڑ دیا؟ آگے کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 28, 2023

کھیل میں اکثر چوٹیں لگتی رہتی ہیں کیونکہ اگر چوٹیں نہ آئیں تو کھلاڑی مضبوط بھی کیسے ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان اور افغانستان کا فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس دوران ایک وائرل منظردیکھا گیا کہ قومی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی باؤل نے افغان بلے باز کا جبڑا ہلا کر رکھ دیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے نئے ٹیلنٹ تیز ترین باؤلر احسان اللہ کی باؤنسر گیند افغان بیٹر کے چہرے پر جا لگی جس سے ان کے خون نکل آیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے گیارویں اوور میں نجیب اللّٰہ زادران پہلی ہی گیند پر زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور میچ ختم ہونے تک بیٹنگ کے لیے دوبارہ نہ آسکے۔

گیند لگنے کے بعد احسان اللہ اور دیگر قومی کھلاڑیوں نے افغان کھلاڑی کے پاس جا کر ان سے احوال جانا مگر وہ شدید تکلیف کا شکار رہے۔

شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو احسان اللہ کی خطرناک باؤنسر نے شعیب اختر کی یاد دلا دی جب وہ اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے کئی کھلاڑیوں کے کیرئیر ختم کرچکے ہیں۔

کہیں افغان کھلاڑی کا بھی کیرئیر احسان اللہ کی باؤلنگ سے ختم تو نہیں ہوجائے گا؟ چند رپورٹ کے مطابق نجیب اللّٰہ زادران کا جبڑا ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے معلوم ہوگا، مگر یہ وائرل منظر سب کو یاد رہے گا۔

میچ کے بعد احسان اللہ افغان کھلاڑی سے ملتے بھی نظر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More