مجھے امی کی بہت یاد آ رہی ہے۔۔ ہر موقع پر والدہ سے ملنے قبرستان جانے والے نسیم شاہ نے کون سی یاد شئیر کر دی؟

ہماری ویب  |  Mar 29, 2023

پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں کی فہرست اگرچہ لمبی ہے تاہم اس سب میں نسیم شاہ سب کی توجہ اپنی معصومیت سے بخوبی حاصل کر ہی لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نسیم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ انداز، معصومانہ لب و لہجے اور خوش اخلاقی کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

بالرپاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جو 2003 میں کے پی کے علاقے لوئر دیر میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے حاصل کی اور پھر کرکٹ کی جانب رجحان بڑھنے لگا۔

نسیم بتاتے ہیں بچپن میں کرکٹ کھیلتا تھا مگر یہ نہیں پتہ تھا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور عالمی طور پر اس طرح ایونٹ ہوتے ہیں۔ مجھے شوق تھا کہ میں گھر سے نکلوں اور کرکٹ کھیلوں، یہاں تک کے کلاس کے دوران بریک میں کرکٹ کھیلنے کا سوچتا تھا۔

ایک ایسا وقت بھی نسیم پر آیا تھا جب ان کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو گئے تھے اور وہ شدید تکلیف میں تھے کیونکہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور وہ ان کے پاس موجود نہیں تھے۔

2019 میں نسیم اس اسکواڈ کا حصہ تھا جو کہ آسٹریلیاء کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا تھا، لیکن اچانک والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا، نسیم کی والدہ بیمار تھیں تاہم ان کی آخری رسومات میں نسیم شرکت نہ کر سکا۔ نسیم نے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ گھر کے بڑوں سے مشاورت کے بعد کیا تھا، پریس کانفرنس میں نسیم والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے تھے اور رو دیے تھے۔

دوسری جانب حال ہی میں بالر نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کی ایک ایسی ہی نصیحت کو دل سے لگایا ہوا ہے جو انہیں آگے بڑھنے میں دنیا میں کامیاب ہونے میں مدد کرت ہے۔

نسیم نے لکھا کہ آپ لوگوں کو آپ پر چلنے کے لیے لیٹ سکتے ہیں اور وہ پھر بھی شکایت کرتے ہیں کہ آپ کافی ہموار نہیں ہیں۔

ساتھ ہی نسیم نے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں امی، سوشل میڈیا صارفین بھی نسیم شاہ کے اس پوسٹ پر جذباتی ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More