عمران خان تو سستی سی گھڑی کیلئے بدنام ہوگئے کیونکہ ۔۔ دنیا کی سب سے مہنگی 10 گھڑیاں کونسی، قیمت کتنی؟

ہماری ویب  |  Mar 29, 2023

پاکستان میں گزشتہ کافی عرصہ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک گھڑی کا چرچا ہے، آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مہنگی 10 گھڑیاں کونسی ہیں۔

10۔ لوئس موئنیٹ میٹیوریس کلیکشن

لوئس موئنیٹ ایک لگژری گھڑی ساز کمپنی ہے جس کی بنیاد 2004 میں رکھی گئی تھی۔ میٹیوریس کلیکشن چار گھڑیوں کا ایک سیٹ ہے، ہر ایک ہمارے نظام شمسی میں مختلف سیاروں کے شہابیوں کے ٹکڑوں سے بنی ہے اور اس گھڑی کی قیمت 4 اعشاریہ 6 ملین ڈالر ہے۔

9۔ ویچرون کونسٹن ٹن 57260

ویچرون کونسٹن ٹن ایک سوئس لگژری گھڑی ساز کمپنی ہے جس کی بنیاد 1755 میں رکھی گئی تھی۔ 57260 ایک پاکٹ واچ ہے جس میں 57 مختلف پیچیدگیاں ہیں اور اسے بنانے میں 8 سال لگے اور اس گھڑی کی قیمت 8 ملین ڈالر ہے۔

8۔ پٹیک فلپ ۔ ریف 1518سٹین لیس اسٹیل

پیٹک فلپ کی تخلیق ریف سٹین لیس اسٹیل 1518 ایک ونٹیج گھڑی ہے جو 1940 کی دہائی میں تیار کی گئی تھی اور اسے اپنے نادر اور منفرد ڈیزائن کے لیے جانا جاتا ہے۔ جس کی قیمت 11 اعشاریہ ایک ڈالر ہے۔

7۔ پال نیومین رولیکس ڈیٹونا

رولیکس ایک سوئس لگژری گھڑی ساز کمپنی ہے جس کی بنیاد 1905 میں رکھی گئی تھی۔ پال نیومین رولیکس ڈیٹونا ایک پرانی گھڑی ہے جو اداکار پال نیومین کی ملکیت تھی اور 2017 میں نیلامی میں ریکارڈ توڑ قیمت پر فروخت ہوئی۔ اس کی قیمت 17 اعشاریہ 8 ملین ڈالر ہے۔

6۔ جیکب اینڈ کمپنی بلینیئر واچ

جیکب اینڈ کمپنی لگژری گھڑیوں اور زیورات کی کمپنی ہے جس کی بنیاد 1986 میں رکھی گئی تھی۔ بلینیئر واچ میں 260 قیراط سے زیادہ زمرد سے کٹے ہوئے ہیرے ہیں اور یہ اب تک کی سب سے مہنگی گھڑیوں میں سے ایک ہے جس کی قیمت 18 ملین ڈالر ہے۔

5۔ پٹیک فلپ ہینری گریوز سپرکومپلی کیشن

پٹیک فلپ لگژری گھڑیاں بنانے والی سوئس کمپنی ہے جس کی بنیاد 1839 میں رکھی گئی تھی۔ہینری گریوز سپرکومپلی کیشن ایک پاکٹ واچ ہے جو 1925 میں شروع کی گئی تھی اور اس میں 24 مختلف پیچیدگیاں ہیں تاہم اس کے باوجود اس کی قیمت 24 ملین ڈالر ہے۔

4۔ چوپرڈ 201-کیریٹ واچ

چوپرڈ ایک سوئس لگژری گھڑی اور زیورات کی کمپنی ہے جس کی بنیاد 1860 میں رکھی گئی تھی۔ 201-کیرٹ واچ سفید اور پیلے ہیروں کے مرکب سے بنائی گئی ہے اور اسے بنانے میں 15 سال لگے جبکہ اس کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے۔

3۔ بریگیٹ گرانڈے کمپلیکیشن میری اینٹونیٹ

بریگیٹ ایک سوئس لگژری واچ برانڈ ہے جس کی بنیاد 1775 میں ابراہیم لوئس بریگیٹ نے رکھی تھی۔ گرانڈے کمپلیکیشن میری اینٹونیٹ ایک پاکٹ واچ ہے جسے میری اینٹونیٹ کے ایک عاشق نے بنایا تھا اور اسے مکمل ہونے میں 44 سال لگے تھے۔ اس گھڑی کی قیمت 30 ملین ڈالر ہے۔

2۔ گراف ڈائمنڈز دی فیسینیشن

گراف ڈائمنڈز دی فیسینیشن گراف ڈائمنڈز کی ایک اور شاندار تخلیق ہے، یہ گھڑی دی فیسینیشن گھڑی اور بریسلیٹ کا امتزاج ہے جسے 38 کیرٹ کے نایاب ہیرے سے بنایا گیا ہے اور اس کی قیمت 40 ملین ڈالر ہے۔

1۔ گراف ڈائمنڈز ہیلوسینیشن

گراف ڈائمنڈز ہیلوسینیشن گھڑی ایک برطانوی ملٹی نیشنل جیولر اور لگژری سامان کی کمپنی گراف ڈائمنڈز ہیلوسینیشن نے 1960 میں بنائی تھی۔ یہ کمپنی اعلیٰ درجے کے زیورات، گھڑیاں اور ہیرے تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔ دنیا کی مہنگی ترین گھڑی گراف ڈائمنڈز ہیلوسینیشن کی قیمت 55 ملین ڈالر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More