کیا پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سے منگنی کر لی

اردو نیوز  |  Mar 30, 2023

بالی وُڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے سیاست دان راگھوو چڈھا سے منگنی کر لی ہے۔مزید پڑھیں

این ڈی ٹی وی کے مطابق پرینیتی چوپڑا سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوو چڈھا کے ساتھ ممبئی کے ریستوران میں دیکھی گئی تھیں۔اس سلسلے میں منگل کو عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا اسمبلی کے رُکن سنجیو اروڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں پرینیتی چوپڑا اور راگھوو چڈھا کو منگنی کی مبارک باد پیش کی۔سنجیو اروڑا لکھتے ہیں کہ ’میں دل کی گہرائیوں سے راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

’دعا ہے اُن کی شراکت پیار، خوشی اور ساتھ سے بھرپور رہے۔ میری نیک تمنائیں۔‘اس سے قبل راگھوو اروڑا کی ریستوران سے نکلتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں رپورٹرز نے اُن سے پرینیتی چوپڑا سے شادی کرنے کی خبر لینا چاہی تھی۔

I extend my heartfelt congratulations to @raghav_chadha and @ParineetiChopra. May their union be blessed with an abundance of love, joy, and companionship. My best wishes!!! pic.twitter.com/3fSWVT4evR

— Sanjeev Arora (@MP_SanjeevArora) March 28, 2023

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راگھوو اروڑا مسکراتے ہوئے گزر رہے ہیں اور دلچسپ انداز میں کہہ رہیں کہ ’آپ راج نیتی (سیاست) کے سوال کریں، پرینیتی کے سوال نہ کریں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’جب وہ شادی کریں گے تو میڈیا کو بتائیں گے۔‘

Hehe! @raghav_chadha That smile.

Aap mujhse rajneeti ke sawal kariye, Parineeti ke nahi kariye.

Video zaroor dekhiye! pic.twitter.com/CJhsUNkhP3

— (@mohak_kohli) March 24, 2023

راگھوو اروڑا گذشتہ سال 33 سال کی عمر میں پارلیمان کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے کم عمر رُکن بنے تھے جہاں وہ پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے 2011 میں فلم ’لیڈیز ورسس رِکی بہل‘ سے 24 برس کی عمر میں فلموں میں ڈیبیو کیا۔

انہیں آخری مرتبہ امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور ڈینی ڈینزونگپا کے ساتھ فلم ’اُونچائی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More