کیا بابر اعظم اور رضوان دوبارہ سے اسکول کی پڑھائی کرنے لگے ۔۔ بابر نے ڈھیروں کاغذوں کے ساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟

ہماری ویب  |  May 31, 2023

کرکٹ سے دور بابر اعظم اور محمد رضوان پڑھائی کرنے لگے۔ جی ہاں پاکستان کی آن شان مانی جانے والی اس جوڑی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ جس نے ان کے مداحوں کو بھی تشویش میں ڈال دیا ہے کہ آخر یہ کر کیا رہے ہیں؟

وائرل تصویر بابراعطم نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر وہ صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں اور محمد رضوان زمین پر بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ دونوں پڑھ بھی رہے ہیں۔مذکورہ تصویر کا بغور جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ دونوں کوئی چیز یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مداحوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں لکھا تھا کہ "یہ کیا ہو رہا ہے"۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ایک خبر پاکستانی میڈیا کی ذینت بنی تھی کہ رضوان اور بابر لندن ہارورڈ اسکول آف بزنس کا حصہ بنے تھے۔ ان کے اعزاز میں ایک خاص تقریب رکھی گئی تھی۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ اس عالمی معیار کے پروگرام میں شامل ہونے کے لیے میرا حوصلہ نئی چیزیں دیکھنا سننا، سیکھنا، بڑھنا اور دنیا بھر میں اسے واپس لوٹانا ہے۔

دوسری طرف محمد رضوان نے بھی دنیا کی بہترین شخصیات سے سیکھنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ جس ہارورڈ اسکول آف بزنس کے جس کورس میں پاکستان کے یہ دونوں مایاناز کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں اس میں ان کے ساتھ دیگر کھلاڑی جیسے کاکا، ایڈون وین ڈیر سار، جیرارڈ پیک، کرس پال اور پال گیسول جیسے نامی گرامی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More