آئی فون کے پیچھے کیمرے کے پاس چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ ایک اہم فیچر جسکا مقصد کم ہی لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jun 05, 2023

آئی فون استعمال کرنا ہر کوئی چاہتا ہے لیکن جیب اجازت نہیں دیتی۔ مگر جو لوگ آئی فون پسند کرتے ہیں یا جن کے پاس یہ موجود ہے وہ اپنے فون کے بہت سے پوشیدہ فیچرز کے بارے میں جانتے ہی نہیں ہیں۔ جیسے ان خفیہ فیچرز میں سے ایک پیچھے والے کیمرے کے ساتھ موجود فلیش لائٹ کے برابر میں ایک چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے۔ یہ سوراخ اس قدر چھوٹا ہوتا ہے کہ لوگ اس جانب توجہ نہیں دیتے۔

آئی فون میں پیچھے یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

آئی فون میں دیا گیا یہ چھوٹا سوراخ دراصل مائیکرو فون ہوتا ہے، جب بھی آپ بیک کیمرہ استعمال کرتے ہیں تو یہ آواز کی ریکارڈنگ کرنے کے کام آتا ہے۔

آئی فون میں اوپر اور نیچے کے علاوہ پیچھے کی طرف بھی مائیکروفون ہے، فون کو کسی بھی طرح سے استعمال کرتے ہوئے ریکارڈنگ کی جائے، فون میں آواز بہتر طریقے سے ریکارڈ ہوسکے گی۔

اس سوراخ کا سائز ہر آئی فون میں الگ ہوتا ہے، کسی میں یہ بہت چھوٹا جبکہ کچھ میں ذرا سا بڑا ہوتا ہے۔ اکثر اینڈرائیڈ فونز میں بھی کیمرے کے ساتھ یہ سوراخ ہوتا ہے۔ ایپل نے اپنے آئی فون میں پہلی بار اس سائز کا مائیکرو فون 2013 میں آئی فون 5 ایس میں متعارف کروایا تھا۔ آئی فون 11 سیریز کے بعد سے، اسے ٹرپل کیمرہ ماڈیول کے نیچے سیدھی جانب رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More