کروم نے صارفین کی آنکھوں کی بینائی کا خیال رکھنے کے لیے کونسے اہم فیچر پر کام شروع کردیا؟

ہماری ویب  |  Mar 27, 2024

مشہور ویب براؤزر گوگل کروم نے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر پر کام شروع کیا ہے۔ کروم اب ایک ایسی تبدیلی کرنے جا رہا ہے جو اس ویب براؤزر کے استعمال کے تجربے کو تبدیل کردے گا۔

رات کے وقت تیز سفید رنگ کی ویب سائٹ کو دیکھنے سے آنکھیں کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اسی لیے گوگل کروم میں ایک تجرباتی ڈارک موڈ سپورٹ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اب گوگل کی جانب سے ہر ویب سائٹ کو ڈارک تھیم استعمال کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

ابھی اس مقصد کے لیے کسی براؤزر ایکسٹینشن کو استعمال کیا جاتا ہے مگر آٹو ڈارک موڈ فار ویب فیچر کے بعد ان ایکسٹینشنز کی ضرورت نہیں رہے گی۔

خیال رہے کہ ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More