پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 پوائنٹس پربند

اے پی پی  |  Mar 27, 2024

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 پوائنٹس پربندہوئی، کاروباری سرگرمیوں کے دوران 354597630حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 11.884 ارب روپے ریکارڈکی گئی۔منگل کو12.078 ارب روپے کے 303710027 حصص کالین دین ہواتھا۔مجموعی طورپر346کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، جن میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ,152 کی قیمتوں میں کمی اور15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

لوٹے کیمکلز، ٹیلی کارڈلیمیٹڈ اورپی ٹی سی ایل تین سرفہرست کمپنیاں رہی، لوٹے کیمکلز کے 42831026 حصص، ٹیلی کارڈ 29177124 حصص، اورپی ٹی سی ایل کے 24701735 حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔نیسلے لیمیٹدکے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 235 روپے فی حصص اضافہ ریکارڈکیاگیا اورفی حصص قیمت 7635 روپے ریکارڈکی گئی۔

شاہ مرادشوگرملز کے فی حصص قیمت میں 31.38 روپے کااضافہ ہوا اورفی حصص قیمت 472 روپے پربندہوئی۔ رفحان میزپراڈکٹ لیمیٹڈ کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 240 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی اورفی حصص قیمت 8050 روپے ریکارڈکی گئی جبکہ سفائیر فائبرز لیمیٹڈ کی قیمت میں 106.50 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More