کمشنرملتان مریم خان کا ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ

اے پی پی  |  Mar 28, 2024

ملتان۔ 28 مارچ (اے پی پی):کمشنر

ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ ہمیں نشہ جیسی لعنت سے اپنی نسل نو کو بچانا ہے۔نشہ کے عادی افراد کو سماجی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔کمشنرمریم خان نے ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں زیر علاج افراد کی بحالی کا فیصلہ کیا اورسنٹر انتظامیہ کو زیر علاج افراد کی قابلیت، دلچسپی و ہنر مندی کو مد نظر رکھ کر لسٹ بنانے کا حکم دیا۔کمشنرملتان نےمزید کہاکہ نشہ کے عادی افراد کواس لعنت سےچھٹکارادلانے کیلئے ٹریننگ و روزگار کیلئے بندوبست کیا جارہا ہے۔

مریم خان نے کہاکہ ٹیوٹا،سوشل ویلفیئر اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے نشہ کےعادی افراد کی بحالی بارے پلان مرتب کیا جارہاہے۔ کمشنر مریم خان نے سنٹر میں زیر علاج افراد کیساتھ پودے لگائے،آگاہی واک کی اور پودے تقسیم کئے۔اس موقع پرکمشنر مریم خان نے زیر علاج افراد سے بات چیت کی، انکے مسائل دریافت کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More