پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30گجرات اور پی پی 196 پاکپتن میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اے پی پی  |  Mar 28, 2024

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30گجرات اور پی پی 196 پاکپتن میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔پی پی 30 گجرات میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر کی جانب سے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ فارم 45 میں نتائج میں ردوبدل واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار تنویر اقبال کی دلائل کیلئے وقت دینے کی درخواست مسترد کردی۔پی پی 196 سے متعلق کیس میں آزاد امیدوار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام فارم 45 میں ردوبدل کرکے ن لیگ کے امیدوار کو جتوایا گیا۔کامیاب امیدوار کے وکیل نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہوئے۔کمیشن نے پی پی 35 وزیرآباد سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More