پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ویبینارکے انعقاد پر پاکستانی سفیر سے اظہار تشکر

اے پی پی  |  Mar 29, 2024

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):پاکستان ٹیکسٹائل کونسل(پی ٹی سی)نے برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام بیلجیئم اور لکسمبرگ میں کاروباری اداروں کے لئے “پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں مواقع “کے موضوع پر ویبینارکے انعقاد پر پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ اور تجارت و سرمایہ کاری کے اتاشی محمد بلال خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” کے مطابق ویبنار میں پی ٹی سی نے بیلجیئم کے کاروباری افراد کے لئے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کونسل نے کہا کہ وہ سفارتخانہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہشمندہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تعاون اور سرمایہ کاری تلاش کرنے کی خواہشمند کمپنیوں نے 27 مارچ کو برسلز میں منعقدہ ویبنارمیں شرکت کی جس میں سفیر آمنہ بلوچ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More