یوٹیوب اشتہارات نہ دیکھنے والے صارفین کے خلاف کیا بڑا اقدام کرنے جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 17, 2024

یوٹیوب کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق جو افراد ویڈیو کے درمیان چلنے والے اشتہارات کو نہیں دیکھتے وہ اب ویڈیوز نہیں دیکھ سکیں گے۔

جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے 'چھوٹے تجربے' کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

اب گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو ویب سائٹ کی جانب سے ایسی تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جو صارفین اشتہارات کو بلاک کرنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کا استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے ایپ میں ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا اور ایک ایرر میسج آئے گا۔

بیان میں آگاہ کیا گیا کہ ہم اس بات کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے اصولوں کے مطابق اشتہارات روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کے استعمال کی اجازت نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوب پر اشتہارات سے کریٹیرز اور اس سہولت کو استعمال کرنے والے اربوں لوگوں کو سپورٹ بھی ملتی ہے، مگر اشتہارات بلاک کرنے سے صارفین کو ویڈیوز کے ویوز سے ہونے والی آمدنی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اشتہارات بلاک کرنے والی ایپس کو بلاک لسٹ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More