سیاحتی مقامات کی نئی فہرست ، ٹاپ 30 میں متحدہ عرب امارات اور مصر شامل

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

واشنگٹن ۔17اپریل (اے پی پی):رواں سال سیاحت کے لیے 30 ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہےجس میں اس مرتبہ 2 عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں ۔ امریکی میگزین سی ای او ورلڈ کی ٹاپ 30 ممالک کی فہرست میں 2 عرب ممالک شامل ہیں جو منفرد تنوع اور بھر پور تجربات کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔میگزین نے 2 لاکھ 95 ہزار افراد سے حاصل ہونے والی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں سرفہرست تھائی لینڈ ہے جس نے 72.15 پوائنٹس حاصل کیے۔ یونان 67.22 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انڈونیشیا تیسرے، پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پرہے۔ فہرست میں بھارت نویں، برطانیہ 12ویں، امریکا 14 ویں، مالدیپ 17 ویں اور فلپائن 26 ویں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات 10 ویں اور مصر 24 ویں نمبر پر ہے۔ امارات جدید طرز زندگی اور بڑے شاپنگ مالز اور بہترین تفریحی مقامات جبکہ آثار قدیمہ اور بڑے تاریخی مقامات کے حوالے سے مصر ٹاپ 30 فہرست میں شامل ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More