وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسکی نے بدھ کو ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آئندہ سال پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More