یمن میں سیلاب نے تباہی مچا دی، شہریوں کو وارننگ جاری

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

صنعا۔18اپریل (اے پی پی):سلطنت عمان اور امارات میں آنے والا 75 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب یمن تک پہنچ گیا۔العربیہ کے مطابق یمن میں حضرموت اور مھرہ کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیپابی پانی ہر طرف پھیل گیا۔ اردو نیوز کے مطابق موسمیاتی مراکز نے آنے والے گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاص طور پر مشرقی یمن میں حضرموت اور مھرہ گورنریوں میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے ۔

نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی اینڈ ارلی وارننگ نے کو انتباہ جاری کیا کہ شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش صحراؤں اور بلند مقامات پر ہو رہی ہے۔ اسی طرح شبوہ، حضرموت،مھرہ ،ریمہ، ذمار، اِب، تعز، ضالع، لحج ہائٹس، ابین، بیضاء اور مراب کی گورنروں کے کچھ حصوں میں بھی بارش خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔

میٹرولوجی سنٹر کے مطابق حجہ، محویت، عمران اور صنعا گورنریوں کے کچھ حصوں میں مزید بارشوں کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں اور اندرونی سطح مرتفع پر دھند چھائی رہے گی ۔ مرکز نے نے ان علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے گرج چمک، تیز ہواؤں، ژالہ باری اور بارش کے دوران وادیوں اور سیلاب سے بننے والی ندیوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More