پاکستانی سفیر کی یو اے ای میں حالیہ بارشوں کےبعد پاکستانی مشن کو کمیونٹی کی ہر ممکنہ معاونت کی ہدایت

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

ابوظہبی ۔17اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی تک پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی میں قونصل جنرل حسین محمد نے دبئی ایئرپورٹ کا دورہ کرنے اور پروازوں میں تاخیر کے باعث منتظر پاکستانی شہریوں سے ملاقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور مطلوبہ مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پھنسے ہوئے مسافروں سے ملاقات کی۔

سفیر ترمذی نے کہا کہ “ہم حالیہ بارشوں سے متاثرہ اپنی کمیونٹی کے افراد کے لیے ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔” سفیر نے پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More