ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

دبئی ۔۔18اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں غیر معمولی موسمی حالات کے بعد ایمریٹس ایئر لائن نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آپریشن بحال کر دیئے ۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایئرلائن نے صرف اُن مسافروں کو ایئرپورٹ جانے کا کہا ہے جن کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔ایمریٹس کا کہنا ہے کہ ’جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں وہ رابطہ کر کے نئی بکنگ کرائیں۔ایئر لائن کے مطابق دو دن تعطل کے باعث دبئی ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش ہے جس وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ایمریٹس ایئرلائن نے غیر معمولی موسمی حالات کے باعث دبئی سے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا جو دو دن کے بعد بحال ہوا ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More