صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی تاہم اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر جو رویہ اختیار کیا وہ افسوسناک ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ آئین کے آرٹیکل 56 صدارتی خطاب کے حوالے سے ہے جس کے تحت اسمبلی کے ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 60 کے تحت صدارتی خطاب پر بحث کی جاتی ہے جس کیلئے اسمبلی میں بحث کیلئے تحریک ایجنڈے پر شامل نہیں ہے یہ آئین کی خلاف ورزی ہے جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی نہیں ہو رہا۔ ایجنڈے پر آئٹم لانا باقی ہے۔ یہ آئین سے روگردانی نہیں ہے۔ صدارتی خطاب پر بحث کی تحریک لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سربراہ مملکت کے خطاب کے موقع پر جس رویئے کا اظہار کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More