صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں جمعہ کو پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More