صدر مملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بینکنگ محتسب نے صدر ِمملکت کو ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر ِمملکت نے بینکنگ صارفین کو 1.26 ارب روپے کا مالی ریلیف فراہم کرنے پر بینکنگ محتسب کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سال 2023 ء میں بینکنگ محتسب کا 25ہزار سے زائد شکایات پر کارروائی کرنا خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے ادارے کے قیام سے لیکر اب تک شکایت کنندگان کو 6.4 ارب کا مجموعی ریلیف دینے پر بھی سراہا۔صدر مملکت نے بینک فراڈ متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا کہ بینکنگ محتسب لوگوں کو بلا قیمت انصاف کی فراہمی، گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،

شکایات کے جلد ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے ، بینکوں کی بدانتظامی کے خلاف بینکنگ محتسب کے کردار اور خدمات بارے آگاہی پیدا کرنا ہوگی ، بینکنگ محتسب بارے آگاہی سے زیادہ سے زیادہ لوگ خدمات سے مستفید ہوسکیں گے ۔

ملاقات میں بینکنگ محتسب نے بینک صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بینکنگ محتسب کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے بتایا کہ بینکنگ محتسب نے حال ہی میں آن لائن پورٹل کا صارف دوست نظام متعارف کرایا ہے،آن لائن پورٹل سے شکایت کنندگان کو اپنی شکایات کے اندراج میں آسانی میسر آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More