انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ”ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان“کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس 24 اپریل کو ہوگی

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) اور فریڈرک ایبرٹ اسٹفٹنگ (ایف ای ایس) پاکستان آفس 24 اپریل کو یہاں ”ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان“ کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق کانفرنس کا ایجنڈا تین اہم موضوعات پر مرکوز ہوگا۔ پہلے ورکنگ سیشن کا عنوان ”افغانستان کے بدلتے ہوئے منظرنامے کو کھولنا“ ہے، اس سیشن میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال خاص طور پر پاکستان کی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسرے سیشن کا عنوان ”انحصار سے تنوع تک: مشرق وسطیٰ کا ارتقاء“ ہے جس میں مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے ماحول اور پاکستان کی علاقائی شراکت داری اور اقتصادی مفادات پر اس کے اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

تیسرے اور آخری سیشن کا عنوان ہے ”افغانستان، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے غیر روایتی سلامتی کے خطرات“ سائبر وارفیئر، وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی جیسے غیر روایتی خطرات سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کرے گا جس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق کانفرنس میں سکیورٹی خطرات کی بدلتی ہوئی نوعیت اور علاقائی استحکام پر ان کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ معروف بین الاقوامی اور پاکستانی سکالرز، ماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور سفارت کارکانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد ابھرتے ہوئے عالمی ماحول میں پاکستان کو درپیش پیچیدہ چیلنجز اور مواقع کی ایک جامع اور زیادہ باریک بینی کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More