وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی حالیہ شدید بارشوں میں خیبرپختونخوا کی مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات اور انکی فوری بحالی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایت

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے سیفران اور امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئرامیرمقام نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام، چئیرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور ممبر این ایچ اے کے پی سے حالیہ شدید بارشوں میں خیبرپختونخوا کی مختلف رابطہ سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات اور انکی فوری بحالی کے حوالے سے رابطہ کرکے انہیں نقصانات کا جائزہ لینے اور فی الفور سڑکیں کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایت کی۔

یہاں جاری بیان میں انجینئرامیرمقام نے خوازہ خیلہ سے بشام شاہراہ پر آسمانی موڑ کے مقام پر ہونے والی لینڈسلائیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو شاہراہ کی بحالی کیلئے فوری اور خصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نا صرف شانگلہ بلکہ قراقرم ہائی وے اور پورے شمالی علاقہ جات سے رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے جس سے عوام سمیت تاجر برادری کو بڑے مشکلات درپیش ہوں گے۔ انجینئرامیرمقام نے بحرین تا کالام سڑک کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کا کہا جہاں عوام سمیت سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More