چین اور گیبون کی روایتی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے، چینی صدر

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

بیجنگ۔20اپریل (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور گیبون کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر گیبون کے عبوری صدر برائس نگوما کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور گیبون کی دوستی روایتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان یہ دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران،بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود، چین اور گیبون نے ہمیشہ ایک دوسرے کو مساوی سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مسلسل بہتر کیا ہے جس سے دونوں جانب کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین-گیبون تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے صدر برائس نگوما کے ساتھ مشترک طور پر کام کے لیے تیار ہیں ، تاکہ چین-گیبون روایتی دوستی کو فروغ حاصل ہو ، دوطرفہ عملی تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے ، چین-گیبون جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو تقویت بخشی جاسکے، اور مشترکہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More