اماراتی کمپنی کی کراچی پورٹ میں 22 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

اردو نیوز  |  Apr 23, 2024

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ عرب امارات گروپ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کو پانچ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔ 

متحدہ عرب امارات کی کمپنی معاہدے کے تحت 25 سال تک پانچ برتوں کا انتظام سنبھالے گی۔

یو اے ای کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر 22 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’پاکستان بہت اچھا ملک ہے اس لیے ہائی پوٹینشل انویسٹمنٹ کے لیے صرف آپ لوگوں کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے جن میں پاکستان ریلویز کا انسٹرکچر سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔‘

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا مزید کہنا تھا کہ ’جب پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا تو ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔‘

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم بہتر ہو گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More