چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35 سائنسدانوں ، انجینئرز کو انکی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

راولپنڈی ۔23اپریل (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے منگل کو راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں عسکری اداروں سے وابستہ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا۔ یہ ایوارڈز صدر مملکت کی طرف سے دیے گئے تھے ۔

مجموعی طور پر 35 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں 7 افسران کو ستارہ امتیاز ،15 افسران کو حسن کارکردگی ایوارڈ ، 13 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ’’قوم کے گمنام ہیرو‘‘ قرار دیا اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہا جنہوں نے ایک مضبوط پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب نےقوم کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں بے لوث تعاون کیا ہے، اس کے لیے ہم آپ کے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More