اپنے بچوں کا قد کیسے بڑھایا جائے؟ بڑھتی عمر کے بچوں کے قد میں اضافے سے متعلق اہم معلومات، مائیں لازمی پڑھیں

ہماری ویب  |  Apr 25, 2024

والدین کو اپنے بچوں کے حوالے سے یہ پریشانی درپیش رہتی ہے کہ ان کے بچوں کا قد کیوں نہیں بڑھ رہا۔ وہ اپنے بچوں کے قد میں اضافے کے لیے کئی جتن کرتے ہیں اور بہت کم ہی کامیاب ہوتے ہیں۔

مگر وہیں والدین کے لیے یہ بات جاننا ضروری ہے کہ بچے کے قد کا دارومدار اس کی غذا سے ہے۔ کسی بھی بچے کی اچھی نشونما اور صحت کیلئے غذا کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔

تمام والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے مکمل صحت مند اور ہر قسم کی کمی بیشی سے محفوظ رہیں، اس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔

نجی ٹی پروگرام میں ایک ماہر اطفال ڈاکٹر ناہید علی نے بڑھتی عمر کے بچوں کے قد میں اضافے سے متعلق اہم چیزیں شئیر کیں اور اس کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام بچہ پونے تین یا تین کلو کا پیدا ہوتا ہے، اور اس کی لمبائی تقریباً 20 انچ تک ہوتی ہے، ابتدائی دنوں میں بچے کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور ایک سال میں اس کا وزن نو کلو تک ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر ناہید علی نے کہا کہ ایک سال کے بعد اس رفتار میں کمی آجاتی ہے، اب بچہ سال میں 2 سے ڈھائی کلو وزن اور قد 6سینٹی میٹر تک بڑھائے گا۔ تاہم اس میں کچھ رکاوٹیں بھی آسکتی ہیں اس کی وجہ غذائیت میں کمی بھی ہوسکتی ہے جس کے لیے والدین کو توجہ کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ اسے کھیل کود کا کتنا موقع مل رہا ہے یا اس کی نیند پوری ہورہی ہے یا نہیں اگر وہ کھیل کود میں اپنی توانائی خرچ کررہا ہے تو اس کے جسم کو کم غذائیت ملے گی جس سے وزن نہیں بڑھ سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بچیوں میں 8سے 13 سال کی عمر تک قد بڑھتا ہے جبکہ لڑکوں کا وزن10سے 16سال کی عمر تک بڑھتا ہے، اس کے بعد عموماً قد بڑھنا رک جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More