موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا۔سپیکر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کراہ ارض کے ماحول کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ درخت ہماری ہمیں فضائی آلودگی سے بچاتے ہیں،پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے شدید منفی اثرات کا سامنا ہے۔سپیکرنے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی و سیاسی استحکام کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More