این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ن لیگ کے اظہر قیوم کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے چوہدری بلال اعجاز کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ فارم 47، 48 اور 49 جاری ہونے کے بعد دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی، انتخابی عمل یا الیکشن پروسیس کے دوران ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا تھا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں باور کرایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن قانونی طور پر موثر نہیں ، عدالت دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے، دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے مخالف امیدوار اظہر قیوم کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار نے ایک لاکھ 17 ہزار سات سو 17 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More