پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کا نیدرلینڈز کے”ٹماٹو ورلڈ ” کا دورہ

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

دی ہیگ۔25اپریل (اے پی پی):نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے جمعرات کو “ٹماٹو ورلڈ ” کا دورہ کیا جو بہتر استعداد کاراور پائیداری کے لیے علم، جدت اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہے۔ نیدرلینڈز میں پاکستانی سفارتخانہ کی “ایکس” پر پوسٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران سفیر نے باغبانی میں نیدرلینڈز کی جدت سے پاکستان کے لیے ممکنہ استفادہ کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کے علاقے ہونسلرزدک میں واقع” ٹماٹو ورلڈ “ایک جدید تجربہ گاہ کا حامل پارک ہے ۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام بھی ہے جو ڈچ ٹماٹر کی صنعت کی مہارت اور جدت کو ظاہر کرتا ہے تاکہ سیاح پارک کے مختلف پرکشش مقامات کا مشاہدہ کر سکیں ۔یہ پارک باغبانی اور خوراک کی پیداوار سے متعلق تقریبات، ورکشاپس اور کانفرنسوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More