زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

اے پی پی  |  Apr 25, 2024

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 19اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7.98ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.29ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 74ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More