بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی

اے پی پی  |  Apr 26, 2024

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی ہے ۔

سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیشنل بس سروس ، سکول بس اوردیگر کمرشل بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یکساں یونیفارم کے ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ دار نے کہا کہ بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کے ضوابط متعین کرنے کا مقصد اس شعبے کو منظم اور خدمات کے معیار میں اضافہ کرنا ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ بس سروس سے تعلق رکھنے والے ادارے اور افراد یونیفارم کے ضوابط معلوم کرنے کےلیے اتھارٹی کی ویب سائٹ tga.gov.sa پروزٹ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More