صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ

اے پی پی  |  Apr 26, 2024

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں، حکومت معیاری صحت تک رسائی میں عام آدمی کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کووفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروفاقی سیکرٹری برائے صحت ندیم محبوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹرمختار احمد بھرتھ نے کہا کہ صحت عامہ کے لیے وفاقی صحت سہولت پروگرام کی ڈیجیٹالائزیشن اور ہیلتھ ڈیٹا بیس موثر، شفاف اور معیاری خدمات کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے، صحت مند پاکستان کے کے لیے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شب و روز کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری صحت تک رسائی میں عام آدمی کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے،حکومت صحت سہولت پروگرام اور دیگر خدمات کے ذریعے صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام میں لگائے گئے کنٹرولز اور گیٹ کیپنگ میکانزم میں جدید ڈیجیٹل ٹولز اور مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ صحت سہولت پروگرام کے سی ای او محمد ارشد اور سٹیٹ لائف کارپوریشن کی جانب سے محمد اشعر نے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More