وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

ریاض ۔27اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،ریاض کے رائل ائیر پورٹ پر ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ہفتہ کو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف 28 سے 29 اپریل 2024 تک منعقد ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے،

اس دورے کی دعوت ولی عہد اور وزیراعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب نے دی تھی۔وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے،وزیر اعظم اور وزراء تجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات، سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چین کی تنظیم نو، پائیدار ترقی اور توانائی کے منظر نامے سے متعلق مسائل پر ڈبلیو ایم ایف کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔

فورم میں اعلیٰ سطح کی شرکت خاص طور پر عالمی صحت کے ڈھانچے میں پاکستان کی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون کو زندہ کرنے اور ترقی اور توانائی کی کھپت کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی،تقریب کی سائڈ لائن پر وزیراعظم اور ان کا وفد عالمی رہنماؤں جن میں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے،وزیر اعظم اور وزراء تجارت اور سرمایہ کاری کے اقدامات، سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چین کی تنظیم نو، پائیدار ترقی اور توانائی کے منظر نامے سے متعلق مسائل پر ڈبلیو ایم ایف کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔

فورم میں اعلیٰ سطح کی شرکت خاص طور پر عالمی صحت کے ڈھانچے میں پاکستان کی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون کو زندہ کرنے اور ترقی اور توانائی کی کھپت کو فروغ دینے کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت کو پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی،تقریب کی سائڈ لائن پر وزیراعظم اور ان کا وفد عالمی رہنماؤں جن میں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور تقریب میں شریک دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More