خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں تحصیل کونسل کے چیئرمین کی نشستوں پر ضمنی انتخاب اتوار کو ہو گا

اے پی پی  |  Apr 27, 2024

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں تحصیل کونسل کے چیئرمین کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کل اتوار کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ نشستیں چیئرمینوں کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے اور ان کے استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں ،ان میں ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ ، ضلع اپر کوہستان کی تحصیل داسو ، ضلع ڈی آئی خان کی تحصیل درابن ، ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی ، ضلع چترال کی تحصیل دروش اور ضلع لوئر دیر کی تحصیل بلامبٹ شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More