قصیم ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد پرواز کرنے والی پہلی سعودی خاتون پائلٹ

اے پی پی  |  Apr 28, 2024

قصیم ۔28اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے قصیم میں سعودی فلائنگ کلب کی سعودی خاتون پائلٹ رھف الجدیعی قصیم ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد ٹیک آف کرنے والی پہلی پائلٹ ہیں۔

العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون پائلٹ رھف الجدیعی نےبتایا کہ گورنر قصیم شہزادہ سلطان بن سلمان کی اجازت سے نئے تعمیر ہونے والے ایئرپورٹ سے پہلی پرواز کرنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کا شوق بچپن سے تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا گیا۔ انہوں نےکہا کہ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے شوق کی جانب توجہ دی اور سعودی فلائنگ کلب کو جوائن کیا اور لگن و کوشش سے لائسنس یافتہ پائلٹ بن گئی۔

انہوں نے سعودی فلائنگ کلب کے بارے میں کہا کہ ہوا بازی کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ ایک مثالی درس گاہ ہے جہاں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں کرائے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More