ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 31 ہزار 800 کیوسک پانی کا اخراج، ارسا

اے پی پی  |  Apr 28, 2024

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا )کی جانب سے اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 31 ہزار 800 کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد ایک لاکھ 98 ہزار 300 کیوسک رہی ہے۔ ارسا کے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی سطح 1452.44 فٹ ہے جو ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی کم سطح 1398 فٹ سے 38.44 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج 5 ہزار کیوسک ہے۔

اسی طرح دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی سطح 1146 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ کے مقابلہ میں 96 فٹ زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگلا کے مقام پر اتوار کو پانی کی آمد 57 ہزار ایک سو جبکہ اخراج 25 ہزار کیوسک رہا ہے۔ ارسا کے مطابق کالا باغ، تونسہ، گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کا اخراج بالترتیب 56 ہزار 200، 53 ہزار 400، 87 ہزار 700 اور 34 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 81 ہزار 500 جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 11 ہزار 800 کیوسک رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More