پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700لیٹر مضر صحت دودھ تلف

اے پی پی  |  Apr 30, 2024

ڈیرہ غازی خان۔ 30 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 700لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہزاد کالونی روڈ ڈی جی خان میں ملک شاپ کی چیکنگ کی اور ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی جس پر فوڈ اتھارٹی نے 700لیٹر دودھ تلف کر دیا اور مالکان کو بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہےاور عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیلپ لائن نمبر 1223 پر مفت رابطہ کریں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More