دبئی میں ماہرہ خان کے لیے ’آرٹسٹ ان فیشن‘ کا ایوارڈ

اردو نیوز  |  Apr 30, 2024

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والے ’ایمی گالا‘ ایوارڈز میں ’آرٹسٹ ان فیشن‘ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں دنیا بھر میں فیشن کی دنیا کے چند بڑے ناموں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ماہرہ خان 27 اور 28 اپریل کو دبئی کے فیسٹیول بے میں منعقدہ ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھیں۔ اس تقریب میں برازیلی، امریکی بیوٹی پرسنیلٹی کیملا کوئلہو، لبنانی، برطانوی فیشن انٹرپرینیور کیرن وازین، بلنگ سٹار لوجین اداا، سوشل میڈیا سنسنیشن نارنس بیوٹی، انڈین گلوکار ارجیت سنگھ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

’ایمی گالا ایوارڈز خوبصورتی اور فیشن کے شعبوں میں عالمی مشہور شخصیات کے تخلیقی اور اختراعی اثرات کو تسلیم کرتے ہیں۔

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے ملک میں اپنے کام کے لیے بڑی پہچان حاصل کی۔ پاکستانی اداکارہ کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے فلموں میں قدم رکھا اور سرحد پار انڈیا میں بھی اپنی شناخت بنائی۔

انہوں نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کرائم ایکشن فلم ’رئیس‘ میں کیا تھا، جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    View this post on Instagram           A post shared by The EMIGALA Awards (@theemigala)

وہ دیگر انڈین فلموں کے پروجیکٹس پر بھی کام کر رہی تھیں لیکن وہ پورے نہ ہو سکے کیونکہ 2016 میں اڑی میں انڈین فوج کے ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

نئی دہلی کی انتظامیہ کو پاکستان کے ملوث ہونے کا شبہ تھا جس کی اسلام آباد کے حکام نے تردید کی۔

2021 میں ماہرہ خان نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا جب انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے ملک میں لوریل پیرس ہیئر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیبیو کیا۔ وہ مختلف مشہور مقامی برانڈز جیسے ایلان، زہرہ رحمان، اور میناہل اور مہرین کی بھی نمائندگی کر چکی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More