شام نے روسی شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا دیا

اے پی پی  |  May 02, 2024

ماسکو ۔2مئی (اے پی پی):شام نے روسی شہریوں کے لیے الیکٹرانک ویزا متعارف کرا دیا۔ تاس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں شامی سفارت خانے بتایا کہ ان کے ملک نے روسی شہریوں کے لیےالیکٹرانک انٹری ویزا متعارف کرایا ہے اور ہم اس خبر کی تصدیق کرتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایک متعلقہ پلیٹ فارم آن لائن ویزا جاری کرے گا جس سے سفارت خانے یا قونصل خانے جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی، جائزہ لینے کا وقت 72 گھنٹے تک ہے۔قبل ازیں شام کے وزیر سیاحت محمد رامی رادوان مارٹینی نے داخلے کو آسان بنانے کے لیے ای ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More