ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں قانون ساز اداروں کا اہم کردار ہے، سید غلام مصطفیٰ شاہ

اے پی پی  |  May 02, 2024

باکو۔2مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں قانون ساز اداروں کا اہم کردار ہے، قانون ساز ادارے مضبوط قانونی ڈھانچہ وضع کرتے ہیں جو نہ صرف ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ تحفظ اور فنڈنگ کے مناسب طریقہ کار سمیت کسی بھی نقصان یا تباہی کے لیے سخت سزاؤں کے حالے بھی ایم کردار ادا کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان میں منعقدہ “ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مقننہ کا کردار اور بہترین طرز عمل” کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر منتظمین اور حکومت آذربائیجان کی تعریف کی اور کہا کہ ڈپٹی ہمارے اجتماعی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے متنوع ثقافتوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی بے حد اہمیت ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے ثقافتی ورثے کی بنیادی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں ثقافتی ورثے کو درپیش لاتعداد خطرات اس کے تحفظ اور لمبی عمر کو یقینی بنانے کے لیے فعال اور ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے حکومتی ایجنسیوں، ثقافتی اداروں، مقامی کمیونیٹیز اور بین الاقوامی تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ باہمی اخلاقیات جامع حکمت عملی تیار کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے جو ثقافتی ورثے کے تحفظ کو درپیش کثیر جہتی چیلنجوں سے نمٹتی ہے۔

پاکستان کی قدیم تہذیبوں سے لے کر متحرک علاقائی ثقافتوں تک کے ثقافتی ورثے کے شاندار مقامات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے 1975 کے نوادرات ایکٹ، پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997، اور مختلف صوبوں کے آرڈیننس جیسے کلیدی قانونی فریم ورک کے ساتھ تعامل کرنے والے ملک کی قانون سازی کی پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ورثے کی حفاظت اور آثار قدیمہ کی کوششوں کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے ثقافتی ورثے کی دستاویزات، تحفظ اور فروغ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا اور ان کے تحفظ کی کوششوں میں شمولیت اور تنوع کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ نسلوں سے آگے بڑھنے والے ثقافتی ورثے کے مسلسل تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی تقسیم، پائیدار ترقی کے طریقوں اور غیر متزلزل عالمی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے مقصد کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس نیک کام میں ہاتھ بٹائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More