نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او ا ٓئی سی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح جاما سے ملاقات

اے پی پی  |  May 05, 2024

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15 ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح جاما سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق او ا ٓئی سی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے نائب وزیراعظم صلاح جاما سے ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا اور تجارت، اقتصادی تعاون اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت کثیر الجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت بالخصوص مشرق وسطی میں ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی ۔ دونوں ممالک کے نائب وزرائےاعظم نے ملاقات کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی بلا تعطل ترسیل پر زور دیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More