پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 42 لاکھ روپے مالیت کا 3475 کلو گرام ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد کر کے تلف کر دیا

اے پی پی  |  May 06, 2024

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 42 لاکھ روپے مالیت کا 3475 کلو گرام ممنوعہ چائنیز سالٹ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ پی ایف اے کے ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کشمیری بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے 42 لاکھ روپے مالیت کا چائنیز سالٹ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ واضح رہے کہ مضر صحت چائنیز سالٹ کی فروخت پنجاب بھر میں ممنوع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گودام مالک کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کرادیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 3475 کلوگرام ممنوعہ چائنیز سالٹ ویسٹ منیجمنٹ کی ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More