نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مندبنا کر معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ

اے پی پی  |  May 06, 2024

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مندبنا کر معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے، موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ نوجوانوں کو ان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ وزیراعظم محمدشہباز شریف نوجوانوں کو ملک کا معمار سمجھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو درست راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More