ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 8 اور 9 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اے پی پی  |  May 07, 2024

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 8 اور 9 مئی کو اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بیان کے مطابق جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک ملنے کی امید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More