یورپی یونین اوربیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس اتھارٹی کی یونٹ ہیڈ سے ملاقات

اے پی پی  |  May 07, 2024

برسلز۔7مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے منگل کو یہاں یورپی ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس اتھارٹی کی یونٹ ہیڈ ڈیفنی وان بکسہویڈن سے ملاقات کی۔

برسلز میں پاکستان کے سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں یورپی ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے امور کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان صحت کے تحفظ کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یورپی ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس اتھارٹی کلیدی طبی انسدادی اقدامات کی ترقی، مینوفیکچرنگ، حصول اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بناکر یورپ میں سرحد پار سے آنے والی صحت کی ہنگامی صورتحال کو روکنے، ان کا پتہ لگانے اور ان کا تیزی سے جواب دینے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More